شرمیلا فاروقی کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ دیکھ کر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

 رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھوتوں کے تہوار ‘ہیلووین’ پر اپنایا گیا خطرناک روپ سوشل میڈیا پر شیئرکردیا۔

شرمیلا فاروقی کی جانب سے انسٹاگرام اکاونٹ پر ہیلووین کے موقع پر خوفناک لباس اور روپ میں خوفزدہ کرتی تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں شرمیلا فاروقی ڈھانچے کے ڈیزائن کی سیاہ شرٹ پہنے اور ہیلووین میک اپ کے باوجود بھی دلکش لگ رہی ہیں۔شرمیلا کو ہیلوووین لک دینے کے لیے میک اپ آرٹسٹ نے شرمیلا کے چہرے کے دونوں اطراف منفرد طرز کا میک اپ کیا ہے۔ان تصاویر میں کھڑی شرمیلا فاروقی ہاتھ میں کلہاڑی اور چین تھامے صارفین کوخوف میں مبتلا کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔ شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں پی پی رہنما نے18سالہ باصلاحیت میک اپ آرٹسٹ کے فن کو بھی سراہا ہے۔

 ‘ہیلووین’ ایک مغربی تہوار ہے جو کہ بہت سے مشرقی ممالک میں بھی 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔اس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CHBe9BIh1cu/

گلوکار جواد احمد بھی کورونا وائرس کا شکار

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں