عبدالقادر بلوچ بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر بیٹھیں، شاہد خاقان

’عبدالقادر بلوچ کی سیاست تباہ ہوگی‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عبدالقادر بلوچ اگر جمہوری اور آئینی بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر بیٹھیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چوہدری نثار کا فیصلہ سب کے سامنے ہے، عبدالقادر بھی الگ ہوئے تو ان کی اپنی سیاست تباہ ہوجائے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عبدالقادر کو کئی سال سے جانتا ہوں، کسی موقع پر بھی عبدالقادر نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا، ان کی اپنی مرضی ہے وہ جو کرنا چاہیں، ان کو مبارک ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں