نوازشریف کی تصویر نے کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی تصویر نے دو دن سے کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

و این این کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کا پُرمسرت اور پُرسکون چہرہ بنی گالہ ٹولے سے برداشت نہیں ہورہا۔ اُنہوں نے کہا کہ فواد چوہدری، شہباز گل اور فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ہمیں دلی ہمدردی ہے۔

یو این این کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران مافیا نوازشریف کی فوٹو لیک کرکے خود ہی اذیت میں مبتلا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی چائے پیتے تصویر لیک ہونے کے بعد پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ کوئی بیمار نہیں، جبکہ وہ لندن میں کورونا وائرس کی وباء میں بھی ڈھٹائی کے ساتھ بغیر ماسک گھوم رہے ہیں۔

https://wikixtv.com/2020/05/31/637/یہ خبر بھی پڑھیں

یو این این کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں منافقت اور غلط بیانی کی قدر مشترک ہے، شہباز شریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ دلیر کوئی نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں